ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری


اسلام آباد(صباح نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے منظور ہونے والی یہ رقم خیبرپختونخوا کے نظام صحت کی بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔

اس رقم سے اسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی جب کہ ادویات کی سپلائی چین کا انتظام بہتر بنانا بھی ہوگا۔اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے اور سیلابی پانی کے باعث بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔