اسلام آباد(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مرکزی مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔ یہ اجلاس کل 21ستمبر 2022کو سہ پہر4 بجے جامع نعیمیہ مرکزی دفتر میں منعقدہوگا۔
مرکزی قائدین ماہ ربیع الاول میں مرکزی وحدت انقلابی کانفرنس ، ٹرانس جینڈر قانون کے سماج پر مضمرات ، سود کے خاتمے کیلئے حکومتی انکار اور اقتصادی تباہ حال صورتحال اور شرعی امور پر اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔
صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابو الخیر زبیرزوم لنک پر اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ سید ثاقب اکبر، مفتی معرفت شاہ،علامہ عارف حسین واحدی ، نذیر احمدجنجوعہ، حافظ عبدا لغفار روپڑی، طاہر تنولی ،سید ناصر شیرازی، تنظیم اسلامی، جمعیت اتحاد العلما کے نمائندگان اور سینئر وکلاء شریک ہوں گے۔