وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان نیوی شپ شمشیر کا دورہ


اوڑمارہ(صباح نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بحریہ کی دعوت پر دوروزہ دورے پر جناح نیول بیس اوڑمارہ پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان نیوی شپ شمشیر کا دورہ کیا۔رئیر ایڈمرل جاویداقبال نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نیول شپ شمشیر پہنچنے پراستقبال کیا۔

وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشنز کے مختلف پہلوں سے آگاہ کیاگیا۔وزیر داخلہ کو گہرے سمندر میں ملکی سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پربریف کیاگیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ کے ملکی سلامتی میں لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔