گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ


پشاور (صباح نیوز)گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ  ہوگیا، جس کے بعد  فی کلو آٹا 120 روپے ہو گیا جب کہ چکی کا آٹا 100روپے فی کلو سے 110روپے ہو گیا، 80 کلو آٹے کی بوری 8ہزار 8 سوروپے سے بڑھ کر 9 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے میں فروخت ہو نے لگا ۔

آٹا ڈیلرز نے کہا  کہ پنجاب سے ترسیل شروع نہ ہوئی تو بحران کی کیفیت پیدا ہو جائے گی۔ صوبائی حکومت سے پنجاب سے ترسیل بحال کرانے کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہیں ۔