سرگودھا(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نااہل حکمران نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیا ہے تین سالوں کے دوران ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا گیا ہے جس قدر مسائل عمران خان نے ملک و قوم کیلئے پیدا کردیئے ہیں ستر سالوں میں ملک پر یہ حالات کبھی بھی نہیں آئے نت نئے تجربے کرکے عوام پر جو ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں اس کے ازالہ کیلئے حکمران جماعت کو آئندہ الیکشن میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے جس سے انہیں اپنی کارکردگی بارے خوب معلوم ہوجائیں گا۔
ان خیالات کا اظہار قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان سے لندن میں ملاقات کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ عوام کو بخوبی معلوم ہے کہ ان کے داد رسی کس نے کرنی ہے اور کون عوام کو محرومیوں کے اندھیرے میں لے جارہا ہے اس لئے قوم ایسے حکمرانوں سے عاجز آچکے ہیں اور اس حکومت کے خاتمہ کیلئے عوام میں بڑھتا ہوا جوش ثابت کررہا ہے کہ اس گرتی ہوئی دیوار کو ایک دکھا اور دو تاکہ اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھوٹ سکے
اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے میاں محمد نواز شریف کو سٹی سرگودھا کے حوالے سے اپنی کارکردگی بارے آگاہ کیا اور کہا کہ جس طرح شہر اور گاؤں میں عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن کو پذیرائی مل رہی ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑے گی۔