کینبرا(صباح نیوز)پاکستان نے آسٹریلیا میں ہونے والے اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کے ایس ایم کاظمی اور محمد اسلم نے اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 174 رنز کا ہدف 45 اوورز میں حاصل کرلیا۔
دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنا کر پاکستان کو تین وکٹوں سے فتح دلائی، کاظمی 71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ اسلم نے 70 رنز بنا کر پاکستان کو ٹرافی جیتنے میں مدد دی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 45 اوورز میں پاکستان کے لئے 9 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے ۔۔