کراچی(صباح نیوز)سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا،پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام اور القصیم کیلئے روانہ ہوں گی۔لاہور،ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوں گی۔پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔ پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔