سیلاب متاثرین کیلئے حکمرانوں کو ملنے والی امدادی رقوم وعطیات کر دیانت داری سے متاثرہ عوام پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وفاقی وبلوچستان حکومت متاثرین کو امداد دینے ،ٹرین سروس، رابطہ پل ،شاہراہیں کھولنے ،وبائی امراض روکنے میں مکمل ناکام ہوئی ہے بدقسمتی سے ہماری حکومتوں نے صرف مانگنا ،بدعنوانی کرناسیکھ لیا ہے اشیاء ضروریہ کی عدم فراہمی ،دیانت داری ایمانداری ،اخلاص ونیک نیتی کے فقدان کے باعث ہر طرف پریشانی اورمسائل ہیں۔ سیلاب وبارش واقعی بہت بڑابحران تھا لیکن قوم کئی عشروں سے بدعنوانی کے بحران میں مبتلا ہے ۔سیلاب متاثرین کیلئے حکمرانوں کو ملنے والی امدادی رقوم وعطیات کر دیانت داری سے متاثرہ عوام پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قلت آب ،شاہراہیں بند ہونے ،عطیات ومتاثرین کو ملنے والے رقوم میں بدعنوانی وبائی امراض کی وجہ سے عوامی مسائل میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں اور متاثرین کو ملنے والے رقوم متاثرین کر دیانت داری سے خرچ کریں بصورت دیگر اللہ کے عذاب ومزید بڑی مصیبتوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت گندم کے مصنوعی بحران پرقابو پالیں متاثرین اورعوام کو ریلیف دیں ۔خبروں کے مطابق بحری وہوائی جہازوں میں سامان ،امدادی رقوم وعطیات دنیا بھر سے روزانہ آرہے ہیں لیکن حقیقی متاثرین کے پاس یہ سامان کیوں نہیں پہنچ رہے اس بارے میں متاثرین اور ہر درددل رکھنے والے پریشان ہیں ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران بدعنوانی کے بہت شوقین ہوگئے ہیں اب یہ حکمران عوام،متاثرین سمیت ہر طبقے کے وسائل وعطیات اور رقوم کھانے کو اپنا حق سمجھ بیٹھے ہیں ۔حکومت فرینڈلی اپوزیشن ،پی ٹی آئی واے پی ڈی ایم پارٹیاں سیاست سیاست کرنے ،کرسی کے باریاں تبدیل کرنے کے بجائے عوام،متاثرین کے بے چینی واطمینان ختم کرنے کیلئے عملی کام کریں عوام کے مسائل سنجیدگی واخلاص سے حل کرنے کیلئے کام کریں سیاسی نعروں ،بے عمل اعلانات ،ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے پریشان حال عوام کا سوچ لیں عوام ان بدعنوانوں کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں