بحرین سے کالام روڈ کھول دی گئی


سوات (صباح نیوز)بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد مٹلتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا، زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر سوات  نے کہا کہ بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں۔ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔