کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمران سیلاب زدگان کے نا م پردنیا بھر سے فنڈزتو جمع کررہے ہیں لیکن متاثرین کو ریلیف دینے اوربحالی کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہے این ڈی ایم اے سمیت بحالی وریلیف کے اداروں میں ہمیشہ بدعنوانی کا بازارگرم ہوتا ہے بدعنوانی بے ایمانی کی وجہ سے عوام کے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے
۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور آبادکاری کے لیے مؤثر اور دیانت داری کیساتھ ٹھوس اقدامات کریں الخدمت فائونڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے راشن ، تیارکھانے ،خیموں اور عارضی رہائش گاہوں کا انتظام کیا ہے اور ا ن کی بحالی و آبادکاری کے لیے منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے سیلاب زدگان کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔الحمداللہ ملک بھر بلوچستان میں اور بیرن ملک مقیم مسلمانوں بلخصوص پاکستانیوں کا الخدمت پر اعتماد ہے اور اسی اعتماد کی بدولت ہمیں بڑے پیمانے پر عطیات مل رہے ہیں اور ہم امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں 2010میں سیلاب کے بعد اگر حکومت اور ادارے آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات کرلیتے تو آج اتنا زیادہ نقصان نہ ہوتا کچھ افرادوپارٹیاں کئی عشروں سے حکومت میں ہے لیکن بلوچستان اور بلخصوص کوئٹہ کے عوام کی حالت بدلی اور نہ ہنگامی حالات سے نبٹنے کا کوئی بندوبست کیاگیا ،ترقیاتی کام ہوئے نہ عوام کو ریلیف ملا تعلیم معیاری ہوانہ صحت کے ادارے ٹھیک ہوئے ۔
صوبائی اوروفاقی حکومتوں نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی بلوچستان میں پہلے سے ترقیاتی کام نہ ہونے اورمعیار نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان تھے اب رہی سہی کسرموجودہ طوفانی بارشوں نے پوراکر دیا۔ڈیمزبلوچستان میں نہیں بنتے لیکن جو بنے وہ بارشوں سے تباہ ہوئے کوئی تحقیقات ہوئی نہ کسی کوسزاملی حکومتوں نے بارشوں وتباہی سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات بھی عملاً نہیں کیے اداروں و اتھارٹیز کا بھاری بجٹ عوام کے ٹیکسوں سے پورا ہوتا ہے مگر افسوس کہ جب مشکل وقت آتا ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتااوربس بدعنوانی پر زورہوتا ہے دیانت دارلوگوں کو سامنے لایا جائے اور بدعنوان عناصر کاراستہ روکھا جائے تو عوامی مسائل میں کمی اور ترقیاتی کاموں کے معیار ٹھیک ہوجائے