کراچی(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرمحمد عبد الشکور نے کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اینڈ سٹڈیز ( آئی پی ایس) اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس ( آئی سی آر سی ) کے زیراہتمام دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی۔
‘اسلام اور انسانی خدمات: امکانات و مسائل’ کے عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں ملک بھر کی مختلف این جی اوز کے ذمہ داران سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔کانفرنس کا مقصد نظریاتی بنیادوں پر بننے والی این جی اوز کے موجودہ دور میں کردار،غیر جانبداری،خدمت کے مسلمہ اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمتِ خلق اوردرپیش مشکلات جیسے موضوعات پر روشنی ڈالنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمت پر یقین رکھتی ہے،الخدمت کی حالیہ کورونا وبامیں خدمات سمیت اقلیتوں اور خواجہ سرا کمیونٹی کیلیے خدمات کوقومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔