لوئرکوہستان،سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ


کوہستان(صباح نیوز)لوئر کوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہے۔

تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کے دونوں پلرز کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔پل ٹوٹنے کی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمدثاقب نے کہا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لئے این ایچ اے کو خط لکھ رہے ہیں۔