اسلامی نظام قائم ہونے تک ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی،پروفیسر محمد ابراہیم خان


سوات (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سب سے پہلے سراج الحق اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پہنچے،ملک میں تب تک تبدیلی نہیں آئے گی جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،ملک میں ہرطرف افراتفری اور انتشارپھیلا ہوا ہے۔مہنگائی،FPA ٹیکسز کے نفاذاور پٹرول قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے PDM کے اپنے کارکنان بھی مطمئن نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی مینگورہ شہر کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان کے بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیگی ،سیلاب نے ملک میں ہرطرف تباہی مچائی ہے جس میں سینکڑوں لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں لیکن پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں اورغریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،اس صورتحال میں صر ف اور صر ف جماعت اسلامی عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت او ر نصب العین واضح ہے،جماعت اسلامی صالح قیادت کی انتخاب اور  ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ کی جدوجہد جاری رکھے گی، تاسیسی پروگرام سے امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر و سابق ایم پی اے محمد امین، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مینگورہ شہرسمیع اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔