اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے کمبوڈیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیرالدین بابر تھہیم نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ،
وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کیلئے سفیر نامزدگی پر ظہیرالدین بابر تھہیم کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی بطور سفیر نامزدگی سے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دو طرفہ مراسم مزید مستحکم ہوں گے،
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان مذہبی سیاحت اور اقتصادی روابط بڑھانے کی ہدایت کی،کمبوڈیا کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیرالدین بابر تھہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی