اسلا م آباد(صباح نیوز)غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کم آمدن والے خاندانوں کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ایک سو بیس ارب روپے کا احساس راشن پروگرام انتہائی شفاف انداز میں چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو اگلے چھ ماہ تک آٹا، گھی اور دالیں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت گھرانوں اور کریانہ کی دکانوں کے اندراج کا عمل جاری ہے جو اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اندراج کیلئے 8171 ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی گئی ہے