اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔