چمن(صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 3کلوگرام آئس برآمد کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے کہا کہ چمن بارڈر پر معمول کی چیکنگ کے دوران عمار دین نامی افغان باشندے سے 3کلوگرام آئس برآمد ہوئی ۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جو کہ منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔