وزیراعظم کی لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کی رہائش گاہ پر آمد ،شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا


کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کی رہائش گاہ پر گئے اور شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دفاع کے لئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ہیروز ہیں، شہدا کی قربانیاں مسلح افواج اور پوری قوم کے لئے عظیم جذبے کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا اور ان کے بہادر اہلخانہ کی مقروض ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔