اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے ، اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں ووٹ دینے کی بات پر سیاسی مخالفین کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے، ان کے مسائل سے آگاہ ہوں
شہباز گل نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے ماضی میں شکاگو کے ڈاکٹر کو جھوٹی رپورٹ دینے کا کہا، اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں، احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں۔