اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھینندن کو ایوارڈ دے کر کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین فلمایا گیا۔
فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ایوانِ صدر کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں ابھینندن ورتھمان ویر چکرا ایوراڈ سے نوازا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ابھینندن سوچ رہا ہوگا کہ اب، میں نے کیا کردیا، یہ مجھے کہاں لیکر جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھینندن کو ایوارڈ دے کر بھارتی ایوان صدر میں کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین فلمایا گیا۔