بلوچستان اور چترال میں بارشوں سے تباہی،10گھرتباہ


پشاور/کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندیوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے اور آبشاروں سے شاہراہ متاثر ہوگئی۔ ژوب ڈی آئی خان زیر تعمیر سی پیک روٹ کے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی،

بارش سے وڈھ میں قومی شاہراہ پر پھنسے سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔دوسری جانب چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

طغیانی کے باعث کئی جگہوں پر رابطہ پل بھی بہہ گئے۔دوسری جانب پشاور میں بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔