اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ،ملک بھر میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ،بحران کے باعث کراچی سے پشاور تک گیس غائب ہے ۔
صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں، گھروں میں چولہے ٹھنڈ ے پڑگئے جس کے باعث بچے سکول جانے اور ملازمین طبقہ ناشتے کے بغیر دفاترجانے پر مجبور ہے۔
شہریوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہورہے ہیں حکومت گیس کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ گئی کہ ہر بار باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں۔