انٹربینک میں ڈالر20 پیسے سستا،سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان


کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے سستا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان ہو گیا ۔ فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر 172.60 روپے کا ہوگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس 46ہزار 17 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ روز نیشنل بینک آف پاکستان میں3 ارب ڈالر منتقل کیے تھے۔ جس کا مثبت اثر پاکستانی روپے پر پڑا،سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ سہارا دیتا رہے گا۔