اسلا م آباد(صباح نیوز)تحریک حریت کے کنوینر غلام محمد صفی نے سوپور کی معروف سماجی شخصیت، جماعت اسلامی مقبوضہ کے کارکن غلام رسول مہر و کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر خاص کر جماعت اسلامی ایک بہادر کارکن سے محروم ہوگئی ۔
مرحوم کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ جب بھی سید علی گیلانی کی عملی سیاست میں سوپور کا حوالہ آئے گا تو غلام رسول مہر و کا ذکر ہر رنگ میں نظر آئے گا۔وہ ایک بہترین منتظم اور بہادر کارکن تھے۔ وہ اپنے جذباتی نعروں سے پورے مجموعہ کو مو لیتے تھے۔ ان کا یہی کردار ان کی پہچان تھی۔
غلام محمد صفی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ غلام رسول مہر و چند دن قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔