سانحہ شادمان نالہ :حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس میں سانحے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے


کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ شب شادمان نالے میں ہونے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ، جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور ان کے لاپتہ بچے کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی آبدیدہ ہو گئے اور اپنے جذبات قابو میں کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ آخر اس اندوہناک سانحے کا ذمہ دار کون ہے ،

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمن رات گئے ہونے والے سانحے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کے سربراہ سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کارکنان کی جاری ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،

حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں پانی میں بہہ جانے والے بچے کے والد کا جملہ دہرایا جو انہوں نے حافظ نعیم الرحمن سے کہا تھا کہ” میرا بیٹا تو ڈوب گیا خدارااوروں کے بیٹوں کو بچانے کے لیے انتظامات کیے جائیں ”۔