راولپنڈی (صباح نیوز)الخدمت فائونڈیشن آزاد جموںوکشمیرکے صدر کرنل ( ر) ظفر رشید عباسی سے کہاہے کہ الخدمت فائونڈیشن بالاتفریق کشمیرمیں انسانیت کی خدمت کررہی ہے،بے سہار غریب اور یتیم بچوں کی کفالت کرنا بڑے اجرے والا کام ہے،اسلام ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتاہے،آزاد کشمیراور اورسیزکشمیری اپنے وسائل میں سے غریبوں کا حصہ نکالیں ،الخدمت فائونڈیشن یتیم بچوں کی کفالت،پینے کے صاف پانی ،مساجد کی تعمیر،سیز فائرلائن پر متاثرین کی بحالی ،غریبوں کے لیے مفت صحت کی فراہم جیسے منصوبوں پر ہمہ وقت کام کررہے یہ سارے کام اہل خیر کے تعاون سے چلتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ حال ہی میں الخدمت نے ڈوگر ویلفیئر کے تعاوںسے آزاد کشمیرکے کئی علاقوںمیں آنکھوں کے آپریشن کیے ا ورمفت لنز ڈالے گئے ،ہزاروں غریب افراد کا مفت چیک اپ کیاگیا جس میں پاکستان کے ماہر ڈاکٹر شامل تھے،ریلیف کے میدان میں کام جاری ہے ۔
الخدمت فائونڈیشن کی کوشش ہے کہ ہمارے معاشرے میں کوئی فرد اپنے آ پ کوتنہا نہ سمجھے کہ غریب ہے تو اس کا کیا ہوگا،غریب کے ساتھ الخدمت کھڑی ہوگی،یتیم کے ساتھ الخدمت ہوگی،اس طرح ہم کوشش کررہے ہیں کہ معاشرے میںایسے لوگوں کی مدد کی جائے ،اغوش سنٹر ز اچھے انداز سے کام کررہے ہیں کوشش ہے کہ آزاد کشمیرکے ہر ضلع میں اغوش سنٹرز قائم کیے جائیں۔