ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،آصف زرداری اوردیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 4اگست تک ملتوی کر دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔سابق صدر آصف زرداری کے وکیلِ صفائی نے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل سینیٹر پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک کی مصروفیت کے باعث بریت کی درخواستوں پرجرح نہ ہو سکی۔عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کی 1روز کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور سماعت 4 اگست تک ملتوی کر دی۔