کراچی(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کوناکافی قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے عالمی منڈی کے مطابق پٹرول قیمتوں میں کمی جائے عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت125$بیرل سے کم ہوکراب قیمت 96$بیرل تک پہنچ گئی ہے اس حساب سے پاکستان میں کم ازکم100روپ لیٹرقیمت کم کی جائے۔مہنگائی بیروزگاری اورکراچی سمیت ملک کے تمام مسائل کا حل نظام کی تبدیلی اوردیانتدار قیادت ہے۔کراچی وحیدرآبادمیں لسانی فسادات کی کوشش بلدیاتی انتخابات سبوتاژ اورصوبہ کا امن خراب کرنے کی سازش لگتی ہے جس محب وطن وسندھ دوست عوام نے اپنے اتحاد ویکجہتی کے زریعے ناکام بنا دیا۔24جولائی کو عوام مخلص ودیانتدار قیادت کا انتخاب کرکے بیداری کا ثبوت دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن یوسی 11فریئرٹاون صدرمیں جماعت اسلامی کے نامز امیدواروں کے ہمراہ بلدیاتی انتخابی مہم میں اہل علاقہ اورمعززین سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ امیدوار برائے چیئرمین سعدلیاقت عبداللہ،وائیس چیئرمین حبیب الرحمان، کونسلر معازلیاقت عبداللہ،حافظ ابراہیم ودیگر مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
صوبائی امیر کا مزید کہنا تھاکہ عید کوکئی دن گذرجانے کے باوجود شہرمیں جگہ جگہ آلائشوں وگندگی کے ڈھیر بنے ہوئے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس میں حکومت وانتظامیہ کے ساتھ عوام کا بھی قصور ہے کہ وہ کچرے کو مقررجگہ پررکھنے کی بجائے گلی محلوں میں پھیک دیتے ہیں۔ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان قراردیا گیا ہے،بحیثت مسلمان ہمیں خود بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال اورضابطہ اخلاق کا خیال کرنا چاہئے۔حکومت کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ قیام امن ،صفائی ستھرائی سمیت شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے، مگریہ سب کچھ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب ہم مخلص ودیانتدار لوگوں کو آگے لائیں گے اس لیے 24جولائی کو اہل ودیانتدار قیاد کا انتخاب کرکے کراچی کے عوام اپنے شعور کا مظاہرہ کریں۔