اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت کی پشاور ہائی کورٹ میں3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری، فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ تعیناتیاں وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ایک سال کے عرصے کیلئے کی گئیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کو پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔