اٹک (صباح نیوز)اٹک میں کوہاٹ راولپنڈی روڈپر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث آئل ٹینکر پُل سے نیچے جا گرا۔ حادثہ کے بعد آئل ٹینکر سے تمام کروڈ آئل بھی بہہ گیا۔
آئل ٹینکر کوہاٹ سے راولپنڈی جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ واقعہ کے نتیجہ میں کسی شخص کے زخمی یاجاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔