برمنگھم ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک کشمیربرطانیہ کے صدراجہ ر فہیم کیانی نے کی۔ مظاہرین نے کشمیر پر قبضہ فوری طور پر ختم کرنے،کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے استصواب رائے کرانے ، اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میںپچاس لاکھ سے زیادہ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قدام کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ہے ۔
مظاہرے میں شریک شرکا سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،خواجہ محمد سلیمان ،راجہ جاوید ،مشتاق حسین ،فاروق القادری ،سید عاشق حسین کاظمی،اعظم فاروق،چوھدری محمد اکرام الحق،مولان محمد سجاد،مولانا سرفرازمدنی ،محمد حسین ،غضنفر علی محمد نعیم ،سید ظفر شہرین راجہ ، آسیہ حسین، نائلہ احمد ،وحید آفاقی اورقاری طیب نے خطاب کیا،
مظاہرے میں شریک شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ،عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پاکر مودی نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے،ہندوستان کشمیریوں پر مظالم ڈھاکر یہ سازش کررہاہے کہ وہ اپنے حق ،حق خودرادایت سے باز آجائیں،کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سو ز مظالم ڈھاراہے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اپنا کردر ادا کرنا چاہیے ،سو اکروڑ کشمیری گزشتہ 28ماہ سے یرغمال ہیں،بنیادی انسانی حقوق بھی ان کو حاصل نہیں ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد غالب نے کہاہے ہندوستان نے پورے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے۔ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ۔
عالمی سطح پر انسانی آزادیوں پو یقین رکھنے والے لوگ اور انسانی حقو ق کے ادارے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں ،سوا کروڑ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطررات لاحق ہیں۔اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی مشترکہ طورپر کہاہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کشمیریوں کو حق دلوانے کی ضرورت ہے۔ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکردی ہیں۔