لاہور میں 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی ڈکیٹی


لاہور(صباح نیوز) لاہورکے علاقے جوہر ٹان میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ نقدی اور دوکروڑ کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی واردات کرکے فرار ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق مسلح ڈاکووں نے اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے کی نقدی اورایک کروڑ96 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے گئے۔اس کے علاوہ  ڈاکو 6 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مسلح ڈاکو ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر 1 کروڑ نقدی، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات، 4ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔ درج مقدمہ کے مطابق مسلح ڈاکوں نے اہل خانہ کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا۔