بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 نومبر کو کشمیر کادورہ کریں گی


سری نگر:بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 نومبر کو جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گئیں۔یہ سیتا رمن کا پانچ اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے  کے خاتمے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

بھارتی اخبار کے مطابق  نرملا سیتا رمن دفعہ 370 کی تنسیخ اور کورونا وبا کے بعد متاثرہ معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ وزیر خزانہ اپنے دورے کے پہلے روز جموں ہاٹ میں تجارت و صنعت سے وابستہ وفود کے ساتھ بات چیت کریں گی۔24نومبر کو  وزیر خزانہ ایس کے آئی سی سی سری نگرمیں  تاجروں سے ملیں گی