پشاور(صباح نیوز)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی خیبر پختونخوا پولیس کے خیر سگالی سفیر مقرر کردئیے گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور پولیس کے دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے، کرکٹر فخرزمان بھی موجود تھے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے پولیس فورس کا حصہ بننے پر فخر ہے، پولیس نے بہت قربانیاں دیں، پولیس کی ڈیوٹی کافی مشکل ہوتی ہے، اصل ہیرو ہم نہیں فورسز اہلکار ہیں۔