کوئٹہ(صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ ون نے اغوا و قتل کیس میں تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر نے اغواء اور قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان داود شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا عدالت نے ایک اور ملزم محمد باقر کو بھی دو مرتبہ عمر قید اور ملزم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 15 فروری 2021 کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغوا کیا تھا۔مجرمان نے لواحقین سے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھاتاوان نہ دینے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو سرانان میں قتل کرنے کے بعد لاش جلادی تھی۔کیس کا مقدمہ پولیس تھانہ بروری کوئٹہ میں درج کیا گیا تھا۔