سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں، دو غیر کشمیری مزدور ضلع پلوامہ میں کولڈ اسٹور کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
مزدوروں کی شناخت لداو کماراور جگل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں ایک کولڈ اسٹور کی چھت سے گرگئے تھے۔
دونوں مزدوروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
مرنے والوں کا تعلق بھارت کے کسی علاقے سے تھا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
دریں اثنا ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال پورہ میں ایک 17 سالہ لڑکا بلال احمد موچی کنویں میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔ لڑکے کی المناک موت پر پورے علاقے میں کہرام مچ گی