گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کی کوشش رنگ لے آئی، ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے قیام کی منظوری


گلگت (صباح نیوز)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کی کوشش رنگ لے آئی، حکومت پاکستان نے سوت ڈرائی پورٹ کے نزدیک ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

جس سے سینڑل ایشائی ممالک بالخصوص کرغزستان، قزاقستان، تاجکستان کے تجارت کی نئی راہیں کھل جائیگی ساتھ ساتھ چائنہ سے براستہ خنجراب افغانستان کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی کے ممالک یو اے ای قطر سعودی عرب عمان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے تاجروں کو ترکی اور ایران کے ساتھ بھی تجارت کے نئے مواقع مل جائیں گے۔

انشا اللہ ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے قیام سے گلگت بلتستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی بہت زیادہ ہوگی۔ جس سے لوگوں کی معیار زندگی اور بہتر ہوگی ۔