لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ( ن )کے رہنما ء عطا، تارڑ نے الزام عائد کیا ہے وزیراعلی پنجاب پیسے لیکرتعیناتیاں کرتاہے۔ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا ء تارڑ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اور حمزہ کیخلاف ایف آئی اے کاکیس سوا سال سے چل رہا ہے ، ایف آئی اے ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہے، عمران نیازی کوبیوقوف بنانیوالاشخص شہزاداکبرہے، تاریخ پر تاریخ لی جارہی ہے مگرانصاف کی بات نہیں کی جاتی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ایف آئی اے کو بتادیں آپ کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، آج بھی ایف آئی اے نے 3ہفتے کی مہلت مانگی ہے، شہباز اور حمزہ شہبازسے تفتیش کاآغازجیل میں ہی کرچکی تھی ، تحقیقاتی رپورٹ میں ابھی تک کوئی پیشرفت درج نہیں کی گئی۔عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب پیسے لیکرتعیناتیاں کرتاہے، لاہورشہرمیں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں، وزیراعلی پنجاب کہتا ہے سردی آرہی ہے ڈینگی خود ہی مر جائے گا، جو اسپرے مارچ میں ہوناتھا وہ ابھی ہورہاہے اسکا ذمہ دار کون ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کے اے ٹی ایم نے اپنی جیبیں بھری ہیں، آپ نے چوری نہیں کی ڈاکے ڈالے ہیں، آپ کے محاسبے کے دن قریب ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 3ہفتے نہیں 3سال کی مہلت مانگ لیں تب بھی کیسزمیں کچھ نکلنے والانہیں، شہزاداکبران کومزیدرسواکرائیں گے، اطلاع ہے شہبازگل نے امریکا میں کال کرکے رہائش کے بندوبست کی بات کی۔عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر، شہبازگل اورزلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے