لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 236 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 176مریض سامنے آئے، پنجاب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہزار 247 ہو گئی، اب تک 112 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، لاہور میں اب تک ڈینگی کے 16 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح اسلام آباد میں مزید 26 مریض سامنے آئے، اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار 509 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے، حیدرآباد میں بھی مزید 5 مریض رپورٹ ہوئے