لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف ہفتہ کے روز پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی کے سینئر رہنما رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی رانازاہدکی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف، رانا تنویر حسین کے گھر گئے اور ان کے چھوٹے بھائی رانا زاہد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں شریک ہیں، رانا زاہد کی وفات پر بے حد دکھ ہے۔ شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔