اب جموں وکشمیر میں کی گئی غلطیوں کو بھی درست کیا جائے، محبوبہ مفتی


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  اور پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا  کا خیر مقدم کرتے ہوئے  بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ اب جموں وکشمیر میں کی گئی غلطیوں  و درست کیا جائے غیرقانونی تبدیلیوں کو واپس  لیا جائے ۔

ایک ٹویٹ  میں محبوبہ مفتی نے  کہا کہ، زرعی قوانین کو واپس لینے اور معافی مانگنے کا بھارتی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین قدم ہے، بھلے ہی یہ انتخابی مجبوریوں اور الیکشن ہارنے کے خوف سے کیا گیا ہو۔  بی جے پی کو ووٹ کے لئے باقی ہندوستان میں لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیریوں کو سزا دینے اور ان کی تذلیل کرنے سے ان کے بنیادی ووٹروں کو اطمینان محسوس ہوتا ہے۔

کے پی آئی کے مطابق سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ نے  کہاکہ پانچ اگست، 2019 کو آئین کی دفعہ 370   ختم کرنے  اور جموں وکشمیر کو تقسیم کرنے کا بی جے پی کا فیصلہ صرف اپنے رائے دہندگان کو خوش کرنے کے لئے  تھا۔ جموں وکشمیر کو توڑنے اور حقوق سے محروم کرنے کے لئے ہندوستانی آئین کی توہین صرف اپنے رائے دہندگان کو خوش کرنے کے لئے  کی گئی ۔

مجھے امید ہے کہ وہ یہاں بھی غلطیاں سدھاریں گے اور اگست 2019 سے جموں وکشمیر کے لئے غیرقانونی تبدیلیوں کو پلٹ دیں گے۔محبوبہ مفتی ان دنوں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی تب نظر بند کیا گیا، جب ماورائے عدالت  قتل  کے خلاف سری نگر کی پریس کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے جا رہی تھیں۔