کشمیر، ہلاکتوں کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جانا ضروری ہے، ہیومن رائٹس واچ


لندن:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت کے زیر اہتمام جموں وکشمیر میں بے گناہ شہریوں کی  جانیں ضائع ہونے  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا میناکشی گنگولی نے امریکی نشریاتی ادارے سے لندن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بے گناہ شہریوں کے مارے جانے کے کئی واقعات پیش آئے جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کی جانیں گئیں لیکن تحقیقات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے نام آنے کے باوجود انہیں حاصل استثنی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے۔

میناکشی گنگولی نے سری  نگر میں  ماورائے عدالت قتل کے واقعے کی مجسٹریل تحقیقات کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جانا بھی ضروری ہے۔ کے پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کی جانیں گئیں لیکن تحقیقات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے نام آنے کے باوجود انہیں حاصل استثنی کی وجہ سے وہ سزا سے بچ گئے۔