کراچی(صباح نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری کی والدہ کی وفات پر امیرجماعت اسلای سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت پسماندگان ولواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔صوبائی امیر نے سابق میئرکراچی ڈاکٹرفاروق ستار کی والدہ ماجدہ کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔