خیبرپختونخواحکومت کا افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ


پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل کی ہے، ،وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی امداد کیلئے میڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں، سرحدی علاقوں پربھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائیگی، افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے خیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرز نے رضاکارانہ سروسزکی پیشکش کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنیافغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 1500 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں جنہیں جلد سے جلد طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔