مردان ،ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،5زخمی


مردان(صباح نیوز)مردان میں کاٹلنگ روڈ قاضی آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں3 افراد جاں بحق اور تین خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ تیزرفتار فلائنگ کوچ کے چنگ چی رکشہ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں پیش آیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں چنگچی رکشہ میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا۔