اٹک ، فاروق اعظم کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 9 افراد شدید زخمی


اٹک(صباح نیوز)اٹک میں فاروق اعظم کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 6 خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے گھر تباہ ہو گیا۔

دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ تمام زخمی لاہور سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے،شدید زخمیو ں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔