حقوق کے حصول کیلئے چار دنوں سے دھرنا جاری ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ


کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری وبلوچستان کو حق دو تحریک کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کہاں سے آرہے ہوکہاں جارہے ہو،شناختی کارڈ دکھادو،لاشیں ،لاپتہ افراد ،چیک پوسٹوں پرتذلیل مزید برداشت نہیں کریں گے ہم نے کشتیاں جلالی ہیں واپسی کے راستے ہم نے بند کردیے حقوق کے حصول کیلئے چار دنوں سے دھرنا جاری ہے حکومت مذاکرات مسائل کے حل کے بجائے انٹرنیٹ ،میڈیا کوریج بند کرکے مسائل ومشکلات پیداکررہی ہے۔ملک وملت دشمنوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ ہم مظلوموں پر ظالم ڈھائے جارہے ہیں انشاء اللہ حقوق کے حصول کیلئے ہم حکومتی رکاوٹوں کو تھوڑ یں گے اور حقوق حاصل کریں گے قومی میڈیاسے دھرنا کو غائم کرنے ،بلیک آئوٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔نوجوان حقوق کے حصول کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں ،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں جماعت اسلامی کے کارکنوں ،نوجوانوں قبائلی عمائدین سیاسی ورکرزکے ہمراہ کفن پوش احتجاجی ریلی ومظاہرے اور چوتھے دن جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گوادر مکران کے عوام کی جانب سے بلوچستان کی تاریخ کا بہترین دھرنا دیاجارہاہے۔ انشاء اللہ ہم اپنے نوجوانوں مائوں بہنوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔حقوق دوتحریک ،دھرنا کے بدولت عوام کو حقوق میسرہوں گے انٹرنیٹ سروس ،الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کوریج بند کرکے ہمارے راستے بند نہیں کیے جاسکتے آمرانہ اقدامات عوام دشمن اقدامات ہیں ہم حقوق لیکر جائیں گے دھرنا اس وقت تک جاری رہیگاجب تک ہمارے مطالبات حکمران سنجیدگی سے نہیں لیں گے اور ہمارے مسائل حل نہیں کریں گے منتخب نمائندے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزعوام کے خون پسینے کے کمائی کے ٹیکسز پر پل رہے ہیں ہمارے خلاف آمرانہ ظلم وجبر کا حصہ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے ہم پرامن آئنی جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں حکمران ادارے ہمیں خلاف قانون اقدامات پر اگسارہے ہیں نوجوانوں میں اشتعال ردعمل پیدا کرکے حالات خراب کیے جارہے ہیں ہم پرامن ہیں اور حقوق لیکر ہی جائیں گے ۔