کوئٹہ ( صباح نیوز)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی ظالم اشرافیہ،مہنگائی ،بے حکمرانوں سے نجات کے لیے پْرامن جمہوری جدوجہد کر رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اقتدار دیانت دار حقیقی دین دار ملک وملک سے مخلص قیادت کے حوالے کیا جائے عوام نے سب کو آزمالیا اب صرف جماعت اسلامی رہ گئی جس پر اعتماد کرکے قوم کومسائل ومشکلات کے گرداب اوردلدل سے نکالاجاسکتا ہے۔ آئندہ الیکشن ابھی اگرخدانخواستہ شفاف نہ ہوئے، تو سیاسی بحران خطرناک صور ت حال اختیار کر جائے گا۔ مسائل ومشکلا ت کے ذمہ دار بدعنوان پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پی پی ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں۔ عوام کو مسلسل دھوکا دیا جا رہا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیں یہ سب عوام کے بجائے اپنے مفادات کی خاطر لڑرہے ہیں مظلوم عوام کی کسی کو پرواہ نہیں،
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں ،وفاق اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کیساتھ ہمیشہ منفی رویہ رکھا عوام کے حقوق غصب کیے گیے ہیں عوام سے وعدے کرتے ہوئے حکمرانوں نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی جس کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل میں روزافزوں اضافہ ہواہے حکومت سوا تین سالوں میں کسی شعبے میں بہتری نہیں لا سکی۔ کرپشن حکومتی اداروں میں سرایت کر چکی ہے۔ کرپشن کے ناسور نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں عوام بدحال مہنگائی عروج پرجبکہ حکومتی صفوں میں شامل مافیاز کی چاندی ہوئی اور ہر کسی کو لوٹ مار کی کھلم کھلا اجازت ملی۔ مہنگائی کے طوفان نے معیشت کا گلا دبوچ رکھا ہے اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ حکمرانوں میں اہلیت نہیں کہ وہ ملک کے مسائل حل کر سکیں۔جماعت اسلامی ملک کو اسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال بنائیگی الحمداللہ جماعت اسلامی میں ا ہلیت وصلاحیت ہے پاکستان کا مستقبل قرآن و سنت سے وابستہ ہے۔ اگر قوم نے متحد ہو کرلٹیروں باربار آزمائے ہوئے لوگوں وموروثی پارٹیوں سے جان نہ چھڑائی تو ہماری آئندہ نسلیں بھی انہی لوگوں کی غلام ہوں گی جو آج ہم پر مسلط ہیں۔ عوام ملک کو اسلامی اور فلاحی بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔غافل حکمرانوں کو ہر صورت بلوچستان کے عوام کو ان کے بنیادی آئینی معاشی حقوق دینا ہوں گے بصورت دیگر ہر طرف سے حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی کی قیادت میں تحریکیں اْٹھے گی اور ہم ان لٹیروں سے قوم کو نجات دلاکر دیانت دار لوگوں کو لاکر عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل حل کریں گے۔