ہری پور، دوڑ پل پردورکشے ٹکرانے سے 2نوجوان جاں بحق ،2زخمی


ہری پور(صباح نیوز)ہری پور میں دوڑ پل پردورکشہ ٹکرانے سے 2نوجوان جاں بحق 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا بعدازں تدفین کے لیے ورثا کے حوالہ کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ہری پورشہر کے رہائشی دو نوجوان دورکشہ آپس میں ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی۔شناخت قیصر شاہین ولد گلزار احمد سکنہ سکندر پور، اور دوسرا علی رضا ولد منور حسین شاہ سکنہ موڑہ محمدو مانکرائے کے نام سے ہوئی حادثہ میں دوافرادبھی ہوئے اطلاع پاکر دونوں کی لاشیں اورزخمیوں کو ٹراما سنٹرمنتقل کیا۔

بعدازں ورثا کو اطلاع دی گی پولیس نیرات گے پوسٹ مارٹم سمیت دیگر ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،حادثہ تیز طوفانی بارش سے پھسلن کے باعث پیش آیا۔