پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا، ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی مشکل ہو گئی


پشاور (صباح نیوز)پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا، ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی مشکل ہو گئی ۔ وائس چانسلر نے صورتحال سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کو آگاہ کردیا ہے۔

وائس چانسلر کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے پرنسپل سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس فنڈز ختم ہو گئے ہیں اور ملازمین کو رواں ماہ جون کی تنخواہ ادا کرنے کے بجٹ نہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی نے گزشتہ بجٹ میں چھ جامعات کے لئے45کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک یہ رقم جاری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو مالی مشکلات کاسامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور یونیورسٹی کے جس گرانٹ کااعلان کیا گیا تھا وہ جاری کی جائے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں بروقت جاری ہو سکیں۔